ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی قیادت کی لندن میٹرو ٹرین میں دھماکے کی شدید مذمت

سعودی قیادت کی لندن میٹرو ٹرین میں دھماکے کی شدید مذمت

Sat, 16 Sep 2017 17:18:11    S.O. News Service

ریاض،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی قیادت نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کل جمعہ کو ایک میٹرو ٹرین پر ہونے والے بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ اور شرمناک کارروائی قرار دیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو برقی پیغامات میں لندن میٹرو کی گاڑی میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی قیادت نے لندن میں ہونے والے بم دھماکے پر برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز لندن میٹرو ٹرین کی ایک بوگی میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کم سے کم 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ رواں سال میں برطانیہ میں یہ پانچواں دہشت گردانہ حملہ ہے۔


Share: